کیا نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے تعلقات قائم کرنا جائز ہے ؟

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے ہمبستری کرنا شرعا منع نہیں ہے لیکن معاشرتی طور پر یہ اچھا کام نہیں ہے کیونکہ بیوی کو حمل ٹھہر جائے تو کسی کو کیا معلوم کہ اس کی کیا وجہ ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے جب نکاح ہو جائے پھر رخصتی میں دیر نہیں کرنی چاہیے، بالکل سادگی سے رخصتی کر لیں۔ جہیز اور دیگر رسوم کے لیے روپیہ پیسہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، نہ ہی قرض کے تلے دبنے کی ضرورت ہے۔ اسلام میں فضول خرچی کی اجازت نہیں ہے، اس لیے سادگی سے رخصتی کر لیں اور چھوٹے پیمانے پر ولیمہ کر لیں جو سنت بھی ہے۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی